دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے: آئی جی کے پی

پولیس لائنز دھماکے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز نگران صوبائی حکومت کو بھیج دی ہیں: اختر حیات —فوٹو: فائل
پولیس لائنز دھماکے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز نگران صوبائی حکومت کو بھیج دی ہیں: اختر حیات —فوٹو: فائل 

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے سی ٹی ڈی کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی اختر حیات خان نے کہا کہ  دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گروپس مختلف علاقوں میں موجود ہیں، جن کے لیے سی ٹی ڈی میں افسران کی تعداد بڑھائی دی ہے، مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز کو سی ٹی ڈی میں تعینات کردیاہے۔

 اختر حیات خان کے مطابق سی ٹی ڈی کے مینڈیٹ پراس طرح کام نہیں ہوا جس طرح ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز نگران صوبائی حکومت کو بھیج دی ہیں۔ 

مزید خبریں :