کے پی او حملے کے ملزمان پولیس کی وردی میں نہیں تھے: ڈی آئی جی ساؤتھ

، کے پی او میں کسی بھی طرح کی سکیورٹی کی غفلت نظر نہیں آ رہی،ڈی آئی جی ساؤتھ/ فوٹو: ٹوئٹر
، کے پی او میں کسی بھی طرح کی سکیورٹی کی غفلت نظر نہیں آ رہی،ڈی آئی جی ساؤتھ/ فوٹو: ٹوئٹر

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کے ملزمان پولیس کی وردی میں نہیں تھے۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں تفصیلات لکھی ہیں کہ ملزمان کیسےکے پی او  پہنچے، کے پی او میں کسی بھی طرح کی سکیورٹی کی غفلت نظر نہیں آ رہی، ہمارے پولیس والے بھی شہید ہوئے جس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نےکافی مزاحمت کی۔

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ غفلت سےمتعلق کوئی انٹرنل انکوائری نہیں چل رہی، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں، تحقیقات جاری ہیں، اتنا بڑا واقعہ ہوا ہے ظاہر  ہےگرفتاریاں چل رہی ہیں، چھاپےبھی مارے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حتمی طور  پرکوئی بات نہیں کہی جاسکتی، پولیس بھی چھاپے مار  رہی ہے، سی ٹی ڈی بھی کارروائی کررہی ہے۔

مزید خبریں :