Time 01 مارچ ، 2023
دنیا

واشنگٹن : پی ٹی آئی رہنماؤں کی رکن کانگریس سے ملاقات

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی/ فوٹو جیونیوز
واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی/ فوٹو جیونیوز

امریکی رکن کانگریس جم بینکس سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان نے ملاقات کی ۔ 

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی جس دوران  پی ٹی آئی امریکا نے عمران خان پر قاتلانہ حملے پر جم بینکس سے کانگریس کی سماعت کامطالبہ کیا اور زوردیا کہ صحافی ارشد شریف کےقتل پر بھی کانگریس کی سماعت کرائی جائے۔

30 منٹ تک جاری ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نے رکن کانگریس سے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات پر زور دیا جائے اور اپوزیشن کی گرفتاریوں پرآوازاٹھائی جائے۔ 

 ری پبلکن رکن کانگریس جم بینکس ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن اور پاکستان کاکس کے کو چئیر بھی ہیں۔

مزید خبریں :