کراچی میں کشمیر روڈ پر کار پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زبیر نذیر شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا— فوٹو: اسکرین گریب
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زبیر نذیر شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زبیر نذیر شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔

زبیر نذیر شیخ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آلٹو کار  پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شدید زخمی شہری کو جناح اسپتال کیلئے روانہ کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :