Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

اگر الیکشن کمیشن نے کہا تو انتخابات کی تاریخ دیدوں گا: گورنر کے پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے۔ فوٹو فائل
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے۔ فوٹو فائل

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے اگر الیکشن کمیشن نے کہا تو انتخابات کی تاریخ دیدوں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا اگر الیکشن کمیشن نے انہیں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق مراسلہ بھیجا تو وہ تاریخ دے دیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو بھی پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران انتخابات کی کوئی تاریخ دینے کی تجویز مانگی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے۔

مزید خبریں :