Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط پختونخوا گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا

خط میں الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گورنر سے جواب مانگا ہے— فوٹو: فائل
خط میں الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گورنر سے جواب مانگا ہے— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔

خط میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گورنر سے جواب مانگا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط میں کہا ہےکہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو بھی پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران انتخابات کی کوئی تاریخ دینے کی تجویز مانگی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے۔

مزید خبریں :