کاروبار
18 دسمبر ، 2012

ڈالرکی پیش قدمی رُک گئی،98روپے50پیسے کا ہوگیا

ڈالرکی پیش قدمی رُک گئی،98روپے50پیسے کا ہوگیا

کراچی…انٹر بینک میں ڈالر کی طلب کا زور ٹوٹنے کے بعد آج یہ 98 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اخراجات کی رقم جلد ملنے کی خبروں سے روپے کو استحکام ملا اور انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے کمی سے 97 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔انٹر بینک میں روپے کو مستحکم ہو تا دیکھ کر اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جہاں ڈالر 1روپے کمی کے بعد 98 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔

مزید خبریں :