کراچی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، گھر کا بھیدی ہی ملوث نکلا

بلڈر کے ڈرائیور کی معلومات پر ڈکیتی کی گئی، ملزمان نے ڈکیتی کے بعد رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی: ایس ایس پی ایسٹ۔ فوٹو فائل
بلڈر کے ڈرائیور کی معلومات پر ڈکیتی کی گئی، ملزمان نے ڈکیتی کے بعد رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی: ایس ایس پی ایسٹ۔ فوٹو فائل

کراچی میں تقریباً 6کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا اور  ڈکیتی میں گھر کا بھیدی ہی ملوث نکلا۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ  ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ  روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر کے ڈرائیور کی معلومات پر ڈکیتی کی گئی، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زبیر نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے بعد رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی، ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، ملزمان نے 6 کروڑ کی رقم پیٹی میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ یکم مارچ کو بہادر آباد میں ملزمان تقریباً 6 کروڑ روپےکی ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :