نیب کی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی، عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی

نیب ٹیم کو عمران خان کی سکیورٹی نے روک رکھا ہے— فوٹو: فائل
نیب ٹیم کو عمران خان کی سکیورٹی نے روک رکھا ہے— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو رکنی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی۔

نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی تھی تاہم ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔

نیب ٹیم کو عمران خان کی سکیورٹی نے روک رکھا تھا۔

بعدازاں  2 رکنی ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے کونسا نوٹس وصول کروایا گیا؟ نیب اہلکاروں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے تھے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے اسلام آباد پولیس سے نوٹس وصول کیا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ عمران خان دستیاب نہیں۔

مزید خبریں :