Time 07 مارچ ، 2023
پاکستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے بجٹ کے آڈٹ کا حکم دے دیا

چیئرمین پی اے سی نے ایک ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں، مراعات اورپلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں،فوٹو: فائل
چیئرمین پی اے سی نے ایک ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں، مراعات اورپلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں،فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سپریم کورٹ کے بجٹ کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔

پی اے سی نے ایک ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں، مراعات اورپلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اس سے قبل پی اے سی نے  اعلیٰ عدلیہ کی مراعات کے حوالے رپورٹ مانگی تھی جس پر آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ انہیں ریکارڈ تک رسائی تک نہیں مل رہی۔

آج کے اجلاس میں دوبارہ یہ معاملہ اٹھایا گیا اور چیئرمین پی اے سی نے ایک ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں، مراعات اورپلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔


مزید خبریں :