Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی نمائندوں کی معطلی سے متعلق اعلامیہ بھی کالعدم قرار دیا— فوٹو:فائل
عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی نمائندوں کی معطلی سے متعلق اعلامیہ بھی کالعدم قرار دیا— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کی معطلی سے متعلق اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کے خلاف درخواستوں پر عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی نمائندوں کی معطلی سے متعلق اعلامیہ بھی کالعدم قرار دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس روح الامین نے استفسار کیا کہ جب بلدیاتی الیکشن ہو رہے تھے تو کیا اس وقت قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو معطل کیا گیا تھا؟

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ 

مزید خبریں :