مُردوں سے بات کرنے اور جادوئی طاقتیں حاصل کرنے کی کوشش میں 30 طالبات بے ہوش

بچیوں نے کلاس روم میں ’وئیجا بورڈ‘ (Ouija board) استعمال کیا تھا، ہمیں معلوم کرنا ہوگا کہ اسکول میں کیا ہو رہا ہے : والدین— فوٹو: دی مرر
بچیوں نے کلاس روم میں ’وئیجا بورڈ‘ (Ouija board) استعمال کیا تھا، ہمیں معلوم کرنا ہوگا کہ اسکول میں کیا ہو رہا ہے : والدین— فوٹو: دی مرر

جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے ایک اسکول میں مردوں سے بات کرنے اور جادوئی طاقتیں حاصل کرنے کی کوشش میں 30 طالبات بے ہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبات کی صحت سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں تاہم اسکول کے سربراہ ہوگو ٹورس نے تصدیق کی کہ اسکول میں طالبات کے انزائٹی کا شکار ہوکر بے ہوش ہوجانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 والدین نے خدشات کا اظہار  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بچیوں نے کلاس روم میں ’وئیجا بورڈ‘ (Ouija board) استعمال کیا تھا، ہمیں معلوم کرنا ہوگا کہ اسکول میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ بچے اس طرح کے صورتحال جاری نہیں رکھ سکتے، وہ بہتر طریقے سے ناشتہ کر کے جاتے ہیں اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں غذائی قلت کی وجہ سے بے ہوش ہوئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی بچوں کا ایک گروپ وئیجا بورڈ پر کھیلتے ہوئے بے ہوش ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ وئیجا بورڈ 1886 میں امریکا میں بنایا گیا تھا، اور اس سےمختلف پراسرار  کہانیاں جوڑی جاتیں ہیں کہ اس بورڈ کے ذریعے مُردوں کو بلا کر ان سے بات چیت  کی جاسکتی ہے اور استعمال کرنے والے شخص کو غیر مرئی تجربات ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :