پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت دن، 7 ارب 43 کروڑ مالیت شیئرز کے سودے ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس اضافے کے بعد 41585 پر بند ہوا۔ فوٹو فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس اضافے کے بعد 41585 پر بند ہوا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس اضافے کے بعد 41585 پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس 289 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج بازار میں 22 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 43 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر 6367 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :