19 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے کو آج ہی طلب کرلیا ہے، پیش نہ ہونے پر دونوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت جاری ہے ۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے تعاون نہیں کررہے، گزشتہ سماعت پر توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر دونوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ جبکہ عدالت نے دونوں آئی جیز کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے پیش نہ ہوئے تو ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں گے۔