Time 09 مارچ ، 2023
پاکستان

انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی کو حتمی مشاورت کیلئے طلب کر لیا

گورنر خیبرپختونخوا سے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے حتمی مشاورت ہو گی: الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل
 گورنر خیبرپختونخوا سے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے حتمی مشاورت ہو گی: الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر حتمی مشاورت کے لیے گورنر کے پی غلام علی کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو خط لکھ کر صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر حتمی مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

گورنر کے پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر سے ملاقات دن 2 بجے ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا سے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے حتمی مشاورت ہو گی۔

یاد رہے کہ گورنر کے پی غلام علی نے منگل کو الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔

مزید خبریں :