Time 11 مارچ ، 2023
پاکستان

پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پر برطرف پولیس اہلکار بحال

گزشتہ دنوں پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پر کانسٹیبل جمشید کو ملازمت سے برخاست کردیا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پر کانسٹیبل جمشید کو ملازمت سے برخاست کردیا تھا— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا پولیس نے پولیس لائنز دھماکے کے بعد احتجاج کرنے والے برطرف ہونے والے کانسٹیبل جمشیدکو بحال کردیا۔

اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل جمشید نے اپنی معطلی کے خلاف اپیل دائرکی تھی، اہلکار نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق آئی جی معظم جاہ انصاری نےکانسٹیبلز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سابق آئی جی کے فیصلے  اور بحالی اپیل پر کانسٹیبل جمشید کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پر کانسٹیبل جمشید کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 30 جنوری 2022 کو پشاور پولیس لائنز مسجد کے پرانے مین ہال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 84 افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :