13 مارچ ، 2023
ملتان: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔
زین قریشی نے پی پی217 سے اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
زین قریشی نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی پی پی217 سے جمع کرائے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی 2018 میں اسی حلقے سے سلمان نعیم سے ہار چکے ہیں۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہروایا گیا تا۔