پاکستان

ایم کیو ایم پراپرٹیز کی رقم شہید، لاپتا اور اسیر کارکنان کی فیملیز کو دی جائے: ندیم نصرت

یہ پراپرٹیز سیاسی و ذاتی استعمال میں نہ آئیں، ان پراپرٹیزکی رقم شفاف طریقے سے پاکستان منتقل کی جائے: سابق رہنما ایم کیو ایم لندن/ فائل فوٹو
یہ پراپرٹیز سیاسی و ذاتی استعمال میں نہ آئیں، ان پراپرٹیزکی رقم شفاف طریقے سے پاکستان منتقل کی جائے: سابق رہنما ایم کیو ایم لندن/ فائل فوٹو

ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما ندیم نصرت نے کہا ہےکہ ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کی رقم شہید، لاپتا اور اسیر کارکنان کی فیملیز کو دی جائے۔

ایم کیوایم پراپرٹیز کیس پر رد عمل دیتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ شروع سےمؤقف تھاکہ یہ جائیدادیں شہیدوں کی امانت ہیں، فیصلہ ایم کیوایم پاکستان کےحق میں آیاہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ فوکس اس پر ہونا چاہیے کہ یہ پراپرٹیز سیاسی و ذاتی استعمال میں نہ آئیں، ان پراپرٹیزکی رقم شفاف طریقے سے پاکستان منتقل کی جائے۔

ندیم نصرت نے کہا کہ پراپرٹیز کی رقم شہیدوں، لاپتا اور اسیر کارکنوں کی فیملیزکو دی جائے، ایم کیوایم پاکستان کےکنوینراور دیگر لوگ بھی پارٹی کی پراپرٹی میں رہے ہیں، وہ جائیدادیں بھی بکنی چاہئیں اور پیسے شہیدوں کی فیملیزکو جانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پراپرٹی کیس پر نظریاتی کارکنان مایوس ہیں، وہ کہتے ہیں اتنا پیسا باہرکیسے گیا، پراپرٹیزکیوں خریدی گئیں، شرم کی بات ہےکہ اس جماعت کی اربوں روپےکی پراپرٹی نکل آئی، جائیدادوں، سیٹوں، عہدوں پر لڑنے اور ایک دوسرےکی کردارکشی سےگریزکرناچاہیے۔

مزید خبریں :