دنیا
20 دسمبر ، 2012

سولہ افغانیوں کو قتل کرنے والے امریکی سارجنٹ کا کورٹ مارشل ہوگا

سولہ افغانیوں کو قتل کرنے والے امریکی سارجنٹ کا کورٹ مارشل ہوگا

واشنگٹن…افغانستان میں 16افراد کو قتل کرنے والے امر یکی سارجنٹ رابرٹ بیلز کا کورٹ مارشل کیاجائے گا جس میں اسے سزائے موت ہوسکتی ہے ملٹری پراسکیوٹرز نے امریکی فوجی رابرٹ بیلز پر افغان شہریوں کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے سزائے موت دینے کی سفارش کی ہے۔ روبرٹ بیلز کے کیس کی سماعت ریاست واشنگٹن میں فوج کے ایک مشترکہ بیس میں ہوگی۔ سٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز پر الزام ہے کہ اس نے مارچ میں افغانستان کے صوبے قندھار کے دو دیہات میں گھروں میں داخل ہو کر سولہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچے کی تھی۔

مزید خبریں :