دنیا
Time 17 مارچ ، 2023

فرانس: متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ، پیرس میدان جنگ بن گیا

مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں— فوٹو: فائل
مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں— فوٹو: فائل

فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، پیرس میدان جنگ بن گیا۔

مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔

فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔

فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کیا۔

پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :