دنیا
20 دسمبر ، 2012

جنوبی کوریا میں پہلی بار ایک خاتون صدر بنیں گی

جنوبی کوریا میں پہلی بار ایک خاتون صدر بنیں گی

سیئول…جنوبی کوریا میں تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے صدر کا چناوٴ جیت لیا ہے، پارک گن ہوئے کی جماعت نے الیکشن میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرلی ہے۔سابق فوجی رہنما کی بیٹی پارک گْن ہوئے 30 برس بعد ایوان صدر میں قدم رکھیں گی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی کامیابی ہے۔ یہ ان لوگوں کی کامیابی ہے جو چاہتے ہیں کہ جنوبی کوریا بحرانوں سے نکلے اور ان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئے۔ ان کے حریف ڈیموکریٹک یونائٹڈ پارٹی کے رہنما مون جے ان نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے

مزید خبریں :