پاکستان
22 فروری ، 2012

امریکاسے اندھیرے اجالے کی الگ الگ پالیسی نہیں چلے گی،حناربانی کھر

امریکاسے اندھیرے اجالے کی الگ الگ پالیسی نہیں چلے گی،حناربانی کھر

لندن … وزیرخارجہ حناربانی کھرکاکہناہے کہ امریکاسے اندھیرے اجالے کی الگ الگ پالیسی نہیں چلے گی ۔لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حنا ربانی کھر نے دوٹوک اندازمیں کہا کہ امریکا سے شفاف پائیداراور باہمی اعتماد پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں ایسے تعلقات جوپاکستان اوربرطانیہ کے درمیان ہیں۔جن میں دونوں کے مقاصد ایک ہیں۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں امریکا اورپاکستان کے تعلقات غیرواضح تھے لیکن یہ پالیسی اب قابل عمل نہیں رہی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کیلیے نئی تعریف کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مفاہمت کی حمایت کرتاہے۔ ایسی مفاہمت جو افغانوں کے زیرانتظام ہواوران کیلیے قابل قبول بھی ہو۔ جس میں افغان صف اول میں بھی ہوں۔پاکستان اوربرطانیہ دونوں افغان صورت حال کو اسی تناظر میں دیکھتے ہیں۔حنا ربانی کھرنے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کومغربی منڈیوں تک رسائی کے حصول میں مدد کرنے پرشکریہ اداکیااورامید ظاہر کی کہ برطانوی تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پربرطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے پاک برطانیہ تعلقات کوانتہائی اہم قراردیااور کہا کہ برطانیہ پاکستان کی ترقی کے اہداف کوپوراکرنے کیلیے تمام عالمی پلیٹ فارمز پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :