Time 21 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پرہنگامہ، پی ٹی آئی کے مزید 23 کارکنان گرفتار

تھانہ نصیر آباد میں پی ٹی آئی کے 200 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہے: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا
 تھانہ نصیر آباد میں پی ٹی آئی کے 200 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہے: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا 

راولپنڈی: پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے مزید 23 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تھانہ نصیر آباد میں پی ٹی آئی کے 200 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں نامزد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک گرفتار ہونے والے مظاہرین کی تعداد 423 ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مظاہرین پر تھانہ رمنا اورسی ٹی ڈی میں دہشتگردی، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات بھی درج ہیں۔

مزید خبریں :