پاکستان
16 جنوری ، 2012

پشاور اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا

پشاور…دھند چھٹنے اور موسم صاف ہونے کے باعث پشاور اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ترجمان موٹر وے نے جیو نیوز کو بتایا کہ دس بجے کے بعد موسم صاف ہونے کی وجہ سے دھند چھٹنا شروع ہوگئی اور حد نظر بہتر ہونے کے بعد پشاور اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ پشاور اور نواحی علاقوں اور موٹر وے پر شدید دھند اور حد نظر صفر ہونے کی وجہ سے پشاور سے برھان انٹرچینج تک موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا اور ٹریفک کا رخ جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :