کفایت شعاری: نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے مینیو سے مشروبات نکال کر صرف پانی رکھ دیا

دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات کم کرنے کے لیے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات کم کرنے کے لیے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا/ فائل فوٹو

نوبیاہتا جوڑے نے مہنگائی اور خرچوں سے بچنے کیلئے اپنی شادی پر مہمانوں کو کھانے کے ساتھ ڈرنکس دینے سے انکار کردیا۔

دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات کم کرنے کے لیے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی شادی کے اخراجات اٹھانے والے ایک جوڑے نے  پیسے بچانے کیلئے شادی میں آنے والے مہمانوں کو مشروبات کے بجائے صرف پانی سے گزارا کرایا، جوڑے نے مہنگائی کی وجہ سے شادی میں شراب کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات کو مینیو سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے منگیتر شراب نہیں پیتے اور اس پر بھاری پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے شادی میں صرف سادہ پانی رکھا۔

لڑکی نے کہا کہ مہمان شادی میں صرف مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن ڈرنکس میں صرف سادہ پانی ہی دستیاب ہوگا۔

لڑکی کےمطابق جوڑے کے اس فیصلے سے بہت سے مہمانوں کو شدید اعتراض بھی ہوا۔

مزید خبریں :