Time 27 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کے وکیل کی درخواست میں غلطی دوران سماعت جج نے درست کرا دی

آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتارہوجائیں گے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ— فوٹو: فائل
 آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتارہوجائیں گے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ— فوٹو: فائل 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان  کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں غلطی دوران سماعت درست کرا دی۔

اسلام آباد میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتارہوجائیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں، اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔

پی ٹی آئی وکیل کی سکیورٹی ناکوں کی شکایت پر جسٹس عامر نے کہا کہ آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کیلئے سکیورٹی لگائی ہوئی ہے، وہ خود زگ زیگ سے کنٹینر سے ہوکر آئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کو کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :