Time 29 مارچ ، 2023
پاکستان

جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا: صدر کا اعلامیہ— فوٹو:فائل
 وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا: صدر کا اعلامیہ— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشیدخان کل ریٹائرہوجائیں گے۔

چیف جسٹس قیصر رشیدخان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس روح الامین کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت قانون نے صدرمملکت کی منظوری سے اعلامیہ جاری کردیا۔ 

جسٹس روح الامین 31 مارچ کوایک دن کیلئے چیف جسٹس بنیں گے اور یکم اپریل کو ریٹائرہوجائیں گے۔

وزرات قانون کے مطابق جسٹس روح الامین کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں اور جسٹس مسرت ہلالی کو  قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں اداکریں گی۔

دوسری جانب صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینیئر ترین جج ہیں، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا۔

مزید خبریں :