Time 31 مارچ ، 2023
پاکستان

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سکھ تاجر قتل

دیال سنگھ اپنے جنرل اسٹور میں موجود تھا جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا— فوٹو: فائل
دیال سنگھ اپنے جنرل اسٹور میں موجود تھا جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا— فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہو گیا۔

ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کے مطابق دیال سنگھ اپنےجنرل اسٹور  پر موجود تھے کہ مسلح حملہ آور نے ان پر پستول سے فائرنگ کی۔

پشاور پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آور  واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :