پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی وضاحت سامنے آگئی

گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی— فوٹو:فائل
گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی— فوٹو:فائل 

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے کمی تھی۔

مزید خبریں :