کاروبار
Time 02 اپریل ، 2023

کیمیکل اور فارما مصنوعات کی ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری  اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 951 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.1فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 961 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 103 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 39.5فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 171ملین ڈالر ریکارڈ کیا تھا۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 143ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر103ملین ڈالر ہوگیا۔

مزید خبریں :