Time 04 اپریل ، 2023
پاکستان

کوہاٹ:دہشتگردوں کی گولیاں پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آرپار

کانسٹیبل قاسم اور ایاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے—فوٹو: رپورٹر
کانسٹیبل قاسم اور ایاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے—فوٹو: رپورٹر

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوپولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے گولیاں اہلکاروں کے ہیلمٹ اور جیکٹ سے آر پار ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل قاسم کی بلٹ پروف جیکٹ سے چار گولیاں نکل کر ان کے سینے پر لگیں، پولیس کے مراسلے میں بھی جیکٹ اور ہیلمٹ کو نقصان پہنچنےکا تذکرہ موجود ہے۔

پولیس کے مراسلے کے مطابق کانسٹیبل قاسم اور ایاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بلٹ پروف جیکٹ سےگولیاں کیسے آر پار ہوئیں؟آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

مزید خبریں :