Time 04 اپریل ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس کی رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری عہدہ نہ چھوڑنے کی ہدایت

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی جانب سے عہدے سے ہٹائے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری ریلیز سے روک دیا۔

گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس کیس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کے رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط پر عمل کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی جانب سے عہدے سے ہٹائے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری ریلیز سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :