Time 05 اپریل ، 2023
پاکستان

رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں نے 16 سالہ لڑکے کو اغوا کرلیا

رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں نے 16 سالہ لڑکے کو اغوا کرلیا اور اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکوؤں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ان کے اہل خانہ کو رہا کردے ورنہ وہ ہر روز شہریوں کو اغوا کریں گے۔

پولیس کے مطابق کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے  جہاں داخلی اور خارجی راستوں پر 600 سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے، اس کے باوجود ڈاکو کسان کے 16 سالہ بیٹے اغوا کرکے لے گئے۔

مغوی کے بچے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے ڈاکوؤں نے کہا کہ پولیس نے ان کے خاندان کی خواتین کو غیر قانونی گرفتار کیا ہے، انہیں فوراً رہا کیا جائے ورنہ وہ ہر روز ایک شہری کو اغوا کریں گے۔

دوسری جانب ڈی پی او رضوان گوندل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی بچے کا بازیابی کے لیے پولیس ٹیم کو ہدایت جاری کردی ہے۔

مزید خبریں :