دنیا
21 دسمبر ، 2012

سینیٹر جان کیر ی کو امریکی وزیرخارجہ بنانے کا اعلان

سینیٹر جان کیر ی کو امریکی وزیرخارجہ بنانے کا اعلان

واشنگٹن …امریکی صدربارک اوبامانے سینیٹرجان کیری کووزیرخارجہ نامزدکردیا ہے، جمعہ کو یہاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ تورخصت ہونے والی وزیر خارجہ مسز ہلیری کلنٹن کو ہی اگلی مدت کے لیے برقرار رکھنا چاہتے تھے تاہم انکی معذرت کے بعد انھوں نے سینٹرجان کیری کووزیرخارجہ بنانیکافیصلہ کیا ہے، صدر اوبامہ نے اس موقع پر مسز کلنٹن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چار برس ایک ملک سے دوسرے ملک جاکر پوری دنیا میں امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے جو کچھ کیا وہ ناقابل فراموش ہے،آج امریکا پہلے سے زیادہ محفوظ ہے ۔صدر نے مزید کہا کہ وہ جان کیری کی بطوروزیرخارجہ سینیٹ سے منظوری کیلیے پْرامیدہیں،سینٹر کیری کو 35 برس سے زیادہ کا خارجہ امور کا تجربہ ہے۔

مزید خبریں :