06 اپریل ، 2023
کراچی کے علاقےکیماڑی مواچھ گوٹھ میں 18 افرادکی پراسرار موت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کرلیں۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں18 افرادکی موت واقع ہوئی تھی، محکمہ صحت نے پہلے اموات کی وجہ صرف خسرہ بتائی تھی، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر 2 سے 4 سال کے بچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم،کیمکل ایگزامنیشن اور وائرولوجی کی مدد سے نکالا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی فیکڑیوں سے نکلنے والی گیس سے لوگ متاثر ہوئے، گیس کے اخراج سے لوگوں کو شدید الرجی، پھیپھڑے اور تولیدی نظام متاثر ہوا۔