کھیل

اولمپک کوالیفائرز: پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست، ایونٹ سے باہر

ہانگ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: اسکرین گریب
ہانگ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: اسکرین گریب

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) پیرس اولمپک 2024 ء ویمنز کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم گروپ ای میں مسلسل دوسری شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

ہانگ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے، ہانگ کا نگ کا دوسرا گول پاکستانی کھلاڑی کی اپنی غلطی سے(اون گول) ہوا۔

 تاجکستان کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں ہانگ کانگ نے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 72ویں منٹ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔ کھیل کے آخری لمحات میں ہانگ کانگ نے پاکستانی گول پر ایک اور حملہ کیا جس پر پاکستانی کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے دو صفر کی برتری حاصل ہوئی۔

ہانگ کانگ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فلپائن کے خلاف 0-4 کی شکست ہوئی تھی۔ 

کوالیفائنگ راؤونڈ میں قومی ٹیم گروپ کے آخری میچ میں میزبان تاجکستان سے 11اپریل کو مد مقابل ہوگی۔ قومی ٹیم کیلئے یہ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔

مزید خبریں :