پاکستان
22 فروری ، 2012

ادویہ ری ایکشن کیس کی سماعت، چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت طلب

ادویہ ری ایکشن کیس کی سماعت، چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت طلب

لاہور…سپریم کورٹ نے میڈیسن ری ایکشن سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئیچاروں صوبوں کے سیکرٹریز صحت اورکیبنٹ سیکریٹری کوطلب کرلیاہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ادویات کیری ایکشن کے ازخود کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس تصدق حسین جیلانی اورجسٹس ثاقب نثار کیس کی سماعت کی،سیکرٹری صحت پنجاب،ینگ ڈاکٹرز اورطبی ماہرین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دس روپے کی پرچی بناکرعلاج کرانیوالوں کواسپتالوں میں مسائل کاسامنا کرناپڑتاہے،سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر دودومریض لٹائے جاتے ہیں،آج تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نہیں بن سکی،ماہرین جوتجاویز دیں گے وہ پارلیمنٹ میں بھی پیش ہوسکتی ہیں۔سپریم کورٹ نے بعد میں کیس کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے سیکرٹریز صحت اورکیبنٹ سیکریٹری کوطلب کرلیا۔

مزید خبریں :