پاکستان
22 دسمبر ، 2012

پشاور: ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملہ، بشیر بلور شہید، 6 دیگر افراد بھی جاں بحق

پشاور: ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملہ، بشیر بلور شہید، 6 دیگر افراد بھی جاں بحق

پشاور … پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سینئر وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور دوران علاج چل بسے۔ قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں اے این پی کے اجلاس کے بعد بشیر بلور باہر آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں بشیر احمد بلور شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان کے پرسنل سیکریٹری نور محمد بابو اور ایس ایچ او تھانہ کابلی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ بشیر احمد بلورکو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں سے انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، ان کے سینے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں تھی اور ان کا آپریشن کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے بشیر احمد بلور خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔ سینئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلور کی شہادت کی اطلاع آتے ہی اسپتال میں موجود اے این پی کے کارکنوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان دھاڑیں مار کر رونے لگے۔ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال کا عملہ ان کی جان بچانے کی کوششیں کررہا ہے۔

مزید خبریں :