پاکستان
22 دسمبر ، 2012

بشیراحمدبلورکانقصان ملک وقوم کانقصان ہے،اسفند یار

 بشیراحمدبلورکانقصان ملک وقوم کانقصان ہے،اسفند یار

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی نے بشیر بلور کے انتقال پر کہاہے کہ بشیراحمدبلورکانقصان ملک وقوم کانقصان ہے،انہوں نے بشیر بلور کے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے پر اپنے رد عمل میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں دہشتگردی کے مائنڈسیٹ سے مقابلہ کرناہے۔اے این پی دھرتی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے،تمام سیاسی قوتوں کو دہشتگردوں کیخلاف متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردفخرسے کہہ رہے ہیں کہ ہاں ہم دہشتگردی کے ذمہ دارہیں اور اس میں ملوث ہیں،ہمیں ان دہشت گر دوں سے مذاکرات کر نے چاہئیں اگر وہ انکار کرتے ہیں تو پھر ان کے خلاف کارروائی کر نا ہو گی۔

مزید خبریں :