پاکستان
22 دسمبر ، 2012

بشیر بلور کی شہادت پورے ملک کیلئے عظیم سانحہ ہے، وزیراعظم

بشیر بلور کی شہادت پورے ملک کیلئے عظیم سانحہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے بشیربلور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی شہادت ان کے خاندان کیلئے ہی نہیں پورے ملک کیلئے عظیم سانحہ ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اے این پی کے رہ نما اور سینئر وزیر بشیر بلور پر پشاور میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ایک عظیم انسان تھے اور عظیم مقصد کیلئے جان قربان کی۔ ان کی شہادت صرف ان کے خاندان کیلئے نہیں ملک بھرکیلئے عظیم سانحہ ہے۔

مزید خبریں :