22 دسمبر ، 2012
پشاور …بشیر احمد بلور خود کش حملے میں شہید ہو گئے،ڈھکی نعلبندی میں خودکش حملے میں،9افرادجاں بحق جبکہ 17زخمی ہو ئے۔ذرائع کے مطابق بشیربلورکی نمازجنازہ کل دن2بجے کرنل شیرخان آرمی اسٹیڈیم میں اداکی جائیگی جبکہ بشیربلورکی تدفین سیدحسن پیربادشاہ بیری باغ کے قبرستان میں ہوگی،ان کا جنازہ ان کے بڑے بھائی غلام احمدبلورکے گھرسے اٹھایاجائیگا۔پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں ہونے والے خود کش حملے میں بشیر احمد بلور کے پرسنل سیکریٹری نور محمد بابو اور ایس ایچ او تھانہ کابلی عبد الستار سمیت بھی شامل ہیں۔ بشیر احمد بلورکوحملے میں سر اور سینے میں شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ،وہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرتے کر تے خود بھی دہشت گردی کا شکار ہو گئے۔دوسری جا نب سینئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلور کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں موجود اے این پی کے کارکنوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ خود کش حملے کے زخمیوں میں شدید زخمی بھی شامل ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہہے ۔