پاکستان
Time 14 اپریل ، 2023

جے آئی ٹی نے عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او کی موت طبعی قرار دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گوجرانوالا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار  دے دیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق4 رکنی جے آئی ٹی نے موت کو طبعی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او عامر شہزادکی موت دل کا دورہ  پڑنے سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عامرشہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتہ داروں کے بیانات ریکارڈکیے، ڈاکٹرز  اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیےگئے۔

خیال رہےکہ  ایس ایچ او عامر شہزادگزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر تھے۔

یاد رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :