Time 14 اپریل ، 2023
پاکستان

منشیات کے مقدمات میں ملزم سے منشیات کی برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانا لازمی قرار

عدالت نے پولیس، اے این ایف اور ایکسائز سمیت تمام متقعہ اداروں کو حکم جاری کردیا— فوٹو:فائل
عدالت نے پولیس، اے این ایف اور ایکسائز سمیت تمام متقعہ اداروں کو حکم جاری کردیا— فوٹو:فائل

پشاورہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ملزم سے منشیات کی برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانے کو لازمی قرار دے دیا۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس، ایکسائز، اے این ایف اور کسٹمزکو ملزم سے منشیات برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانا لازمی قرار دیا۔

15 اپریل سے منشیات برآمدگی کے کیسز میں ویڈیو دیکھنا لازمی ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ محکموں کیلئے کیمروں کی خریداری سے متعلق صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ڈسٹرک اینڈ سیشن ججز کو 15 اپریل سے آبزرویشن کے مطابق کیسز کو چلائے جانے کا حکم دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ نے نومبر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سرکولیشن کے ذریعے اس عمل سے آگاہ کیا تھا۔

مزید خبریں :