Time 15 اپریل ، 2023
پاکستان

رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری، پولیس نوگو ایریا میں داخل

پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔

ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کےکنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :