Time 17 اپریل ، 2023
کھیل

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی

نائلہ کیانی نے 8 ہزار 91 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا—فوٹو: نائلہ کیانی
نائلہ کیانی نے 8 ہزار 91 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا—فوٹو: نائلہ کیانی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

نائلہ کیانی نے 8 ہزار 91  میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا،وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی  پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں،انہوں نے  پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔

6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔—فوٹو: نائلہ کیانی
6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔—فوٹو: نائلہ کیانی

6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں  کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔

واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :