Time 18 اپریل ، 2023
کھیل

نیپال کے کوہ اناپورنا پر پھنسے پاکستانی ریسکیو، دو بھارتی کوہ پیما لاپتہ

کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نے گزشتہ روز 8091 میٹر بلند دنیا کی دسویں بڑی چوٹی کوہ اناپورنا کو سر کرلیا تھا/ فوٹو فائل
کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نے گزشتہ روز 8091 میٹر بلند دنیا کی دسویں بڑی چوٹی کوہ اناپورنا کو سر کرلیا تھا/ فوٹو فائل

نیپال کے کوہ اناپورنا پر خراب موسم کے بعد وہاں پھنسنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نے گزشتہ روز  8091 میٹر بلند دنیا کی دسویں بڑی چوٹی کوہ اناپورنا کو سر کرلیا تھا۔

واپسی پر برفانی تودے گرنے سے کیمپ فورسے آگے راستہ بند ہوجانے کے باعث دونوں کوہ پیما وہاں پھنس گئے تھے جبکہ کوہ اناپورنا پر خراب موسم کے باعث دو بھارتی کوہ پیما بھی لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کوہ اناپورنا سر کرنے والی جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون کوہ پیمہ بن گئی ہیں جبکہ شہروز کاشف دنیا کے 14 ہزار 800 میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والے 11 ویں سمٹ کے کم عمر ترین کوہ پیما بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :