Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

پاک بحریہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کا مشن مکمل کرلیا

حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا مشن پاک بحریہ نے43 روز میں مکمل کرلیا۔

ترکیہ اور شام میں اس سال تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ لاکھوں متاثرین مدد کے منتظر تھے۔

وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ اور شام کے لیے فوری امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایت کی، پاک بحریہ کے دو بڑے جہازوں نے اس مشن میں ہزاروں ٹن غذائی اشیاء، ادویات، خیمے اور دیگر سامان متاثرین تک پہنچا کر مشن مکمل کیا۔

مشن کمانڈر کموڈور سہیل عزمی کا کہنا ہے کہ پی این ایس نصر اور پی این ایس معاون کے امدادی مشن میں شام اور ترکیہ کی ضروریات کے مطابق اشیاء فراہم کی گئیں۔

کیپٹن محمد عبداللہ صدیقی سی او معاون کا کہنا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں دنیا کے ممالک کی امداد اور نیول ڈپلومیسی نے پاکستان کی ترقی اورمثبت کردار کو اجاگر کیا ہے۔ 

مزید خبریں :