19 اپریل ، 2023
سپریم کورٹ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے مزید 2 درخواستیں دائرکردی گئیں۔
ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستیں شہری محمد عارف اور سردار کاشف خان نے دائر کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جو کہ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج درخواست کی سماعت کرےگا، 3رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت ہونےکا امکان ہے۔