Time 21 اپریل ، 2023
پاکستان

عید پر کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

عید الفطر کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان بھر میں کل عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور عید کے پرمسرت موقع پر کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ مقامات پر بارش بھی متوقع ہے۔

آج کراچی میں دن کے اوقات میں تھوڑی گرمی محسوس کی گئی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہو جائے گا۔

حکام محکہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہے جس کا کل آخری روز ہے، کل عید کے روز ملک کے شمالی حصوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے لیکن ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہے گا۔

اگر سندھ کی بات کی جائے تو سندھ موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے لیکن اگر کراچی کی بات کی جائے تو عید الفطر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، یہ اپریل کے معمول کے مطابق درجہ حرارت ہوں گے۔

کراچی میں عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی اور شام کے اوقات میں سمندری ہواؤں کی رفتار تھوڑی زیادہ ہونے کی وجہ سے موسم اچھا رہے گا۔

مزید خبریں :