22 فروری ، 2012
کوئٹہ… بلوچ رہنما برہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، حملے ہورہے ہیں، لاشیں مل رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو بلوچوں سے ہمدردی ہوگئی اور اب وہ بلوچوں کے مسائل کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان میں خرابی کے ذمہ دار ہیں وہ آج آل پارٹیز کانفرنس کی باتیں کر رہے ہیں۔